پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ ختم ہو چکی ، ہماری اب اصل اپوزیشن مہنگائی ہے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No reduction in fares as trains will run with 60pc occupancy: Rasheed
sheikh rasheed

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سانحہ تیز گام پر ٹھوس رپورٹ نہیں دی گئی بلکہ اس میں گو مگو کی صورتحال ہے ، میں اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے رپورٹ کو روک سکتا تھا لیکن اس میں کوئی مداخلت نہیں کی ۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 15فروری سے گوجرانوالہ ، لاہور کے درمیان شٹل ٹرین چلانے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ، مغل پورہ ڈرائی پورٹ کا جو ہم نے افتتاح کیا تھا اس میں مزید بہتری لانے اور ڈرائی پورٹ اضا خیل کے بعد چشتیاں ، کندیاں ، شیخوپورہ اور جیا بگا پر بیلٹس لگا کر ان ڈرائی پورٹس کی کپیسٹی کو بھی بڑھانے جا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ 75پرانی چائنیز کوچز کوجدید سہولتوں سے آراستہ کر کے 4ٹرینوں سے پرانی کوچز نکال کر یہ 75کوچز سسٹم میں داخل کریں گے تا کہ مسافروں کو جدید سہولتوں سے آراستہ مسافر کوچز دستیاب ہو سکیں اور ان کا سفر آرام دہ ہو سکے، ابتدائی طورپہ14 کے قریب کوچز تیار ہو چکی ہیں ۔

فریٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 300فریٹ ویگنزجو ناکارہ ہو چکی ہے ان کو بھی جدید تقاضوں کے ساتھ مزئین کر کے ریلوے فلیٹ میں شامل کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کیلئے جارہا ہوں، ہم نے کراچی سرکلر ریلوے کی 38کلو میٹر جگہ خالی کرا لی ہے اور باقی 6کلو میٹر خالی کرانی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ 6کلو میٹر جگہ خالی کرانے کے معاملے پر کوئی خون خرابہ ہو، سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ کے سی آر کو 15روز میں بحال کریں لیکن یہ بڑا مشکل کام ہے ، سندھ حکومت باقی جگہ خالی کرانے کے لئے ہمارے ساتھ چلے ہم پہرہ دیں گے ،ہم اسے سندھ حکومت کو دیدیں گے کیونکہ کراچی سرکلر ریلوے سندھ حکومت کا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے رواں سال کو فریٹ اور لینڈ کا سال قرار دیا ہے اور اس میں ہماری اچھی پیشرفت ہے اور ہمارے اہداف بہتر ہیں ، ہم پسنجر کوچز کو بھی سٹڈی کر رہے ہیں ، شاہراہوں پر بہت سے نئے روٹس کھلے ہیں جہاں پر مقابلہ آرہا ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو فریٹ ویگنیں ختم ہوئیں تھی ہم موجودہ بزنس کے ماحول میں 300 فریٹ کوچز لانا چاہتے ہیں اور اس پر کام جاری ہے۔

انہوں نے پنشن اور گریجو ایٹی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کو ایک رپورٹ پیش کررہے ہیں کہ وہ دوسرے سرکاری محکموں کی طرح ریلوے کی پنشن بھی اپنے ذمے لے جس سے ہمارا آدھا خسارہ کم ہو جائے گا۔

اس وقت 42ارب روپے کی پنشن،32ارب کی تنخواہیں اور 17ارب روپے ایندھن کی مد میں خرچ ہوتے ہیں ،عبدالحفیظ شیخ سے بات کی ہے اور ای سی سی میں جارہے ہیں اور اگر یہ منظور نہ ہوا تو وزیر اعظم سے بات کریں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ سانحہ تیز گام کی انکوائری رپورٹ پر تین اے جی ایم پرمشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، ہم اس رپورٹ کو تبدیل نہیں کر رہے بلکہ اس پر عملدرآمد کر رہے ہیں ، ابھی فرانزک رپورٹ کا بھی انتظار ہے ۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید احمد 12 فروری تک بزنس پلان پیش کریں۔ سپریم کورٹ کا حکم

ہمیں جو رپورٹ دی گئی ہے وہ ٹھوس نہیں ہے بلکہ اس میں گو مگو کی صورتحال ہے ۔ میرے پاس اختیار تھا کہ میںرپورٹ کو روک سکتا تھا لیکن یہ تو کریڈٹ دیں کہ میں نے مدخلت نہیں کی ، اس رپورٹ کی روشنی میں افسران کو سزائیں ہونی ہیں۔

Related Posts