نواز شریف کو28اکتوبرتک سروسزاسپتال میں زیر علاج رکھے جانے کاامکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف سروسز ہسپتال سے ڈسچارج ، رہائشگاہ منتقل کر دیا گیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف کو28اکتوبرتک سروسزاسپتال میں زیر علاج رکھے جانے کاامکان ہے ۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے نواز شریف کے علاج معالجہ پر معمور ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا ہے ۔نواز شریف کے لئے تین شفٹوں میں 21ڈاکٹرز پر مشتمل ڈاکٹر زڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں : ڈاکٹر عدنان کی دواؤں سے نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوئی،نیب کا الزام

ذرائع کے مطابق یہ حتمی روسٹرنہیں ہے مریض کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے حوالے سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائدمحمدنواز شریف کونجی کالج کے چار طالب علموں نے خون دیا۔

متعلقہ خبر : نواز شریف کے پلیٹ لیٹس انتہائی تیزی سے کم ہوناتشویشناک ہے ، شہباز شریف

ذرائع نے بتایا کہ 18 سالہ لڑکوں کے تازہ خون سے سفید سیلز لیے گئے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے خون دینے کی درخواست کی تھی اور ان کا نمونہ بھی لیا گیا تھا تاہم بیمار ہونے کی وجہ سے خون نہیں لیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دونوں بھائیوں کا خون او پازیٹیو ہے۔

Related Posts