نوازشریف کا اپنی ہی فوج کے خلاف اعلان جنگ ملک دشمنی ہے، حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اربوں کا ٹیکس دینے والے شہر پر دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوتا، حنید لاکھانی
اربوں کا ٹیکس دینے والے شہر پر دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوتا، حنید لاکھانی

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ نوازشریف کا اپنی ہی فوج کے خلاف اعلان جنگ ملک دشمنی ہے، مودی کی والدہ کو ساڑھیاں بھجوانے والا کس طرح ملک کا ہمدرد ہو سکتا ہے۔

مسلم لیگ ن ملک دشمنی میں بہت آگے بڑھ گئی ہے، کیپٹن صفدر نے مزار قائد کی تکریم کو پامال کیا، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ قائداعظم مزار پروٹیکشن اینڈ مینٹینیس آرڈینینس 1971کے تحت بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار کو قومی ورثہ قرار دیا گیا ہے اور اس کو نقصان پہنچانے اور یہاں کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی منعقد کرنا قانونا جرم ہے۔

نواز شریف کی تقریر کی پذیرائی بھارت صبح و شام کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت اور فوج کو لڑوانے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے پاکستان کو ایک بار پھر بد امنی کی آگ میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے، پی ڈی ایم خود مشکل میں ہے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ملک میں موجود جمہوری حکومت کو نقصان پہنچانے کے لیئے منصوبہ بندی کر رہی ہے اور جمہوری نظام کو سبوتاژ کرنے کے لیئے کام کر رہی ہے۔

مریم نواز کو عمران خان جیسے قابل لیڈر اور کا میاب وزیراعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے الفاظوں کا چناؤ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔ملک کو لوٹ کر کھاجانے والے لوگوں کے منہ سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔

انہوں نے کہا کہ سارے چور و ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں اور ایک دوسرے کی کرپشن کا ملکر دفاع کرنے کے لیئے جلسے جلوس کر رہے ہیں، اپوزیشن جماعتیں جتنا چاہے زور لگا لیں لیکن حکومت کو کچھ نہیں ہوگا اور حکومت اپنے مدت پوری کریگی۔

پاکستان تحریک انصاف کو عوام نے منتخب کیا ہے اور ہم صرف عوام کی بہتری کے لیئے ہی کام کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے بہت خوش ہیں اور یہی بات اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہی کیونکہ عوام وزیراعظم عمران خان سے محبت کرتی ہے۔

Related Posts