این اے 130 لاہور سے یاسمین راشد کو شکست، نواز شریف کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این اے 130 لاہور کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی دور کی سابق وزیر یاسمین راشد شکست کھا گئی ہیں جبکہ ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کامیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے تحریکِ انصاف کی سینئر رہنما یاسمین راشد کو شکست دے دی جبکہ الیکشن سے قبل یاسمین راشد نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ نواز شریف کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گی تاہم نواز شریف کی جانب سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

گزشتہ روز صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی جبکہ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی۔ نواز شریف نے این اے 130لاہور سے 1 لاکھ 71 ہزار 24ووٹ لیے ہیں۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق یاسمین راشد نے نوازشریف کے مقابلے میں 1 لاکھ 15 ہزار 43ووٹ لیے۔ مبصرین کا کہنا تھا کہ این اے 130 مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا ہے، تاہم یاسمین راشد نے نواز شریف کو ٹف ٹائم ضرور دیا ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122لاہور سے تحریکِ انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کو شکست دے دی۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق لطیف کھوسہ نے 1لاکھ 17ہزار109ووٹ لیے۔

Related Posts