اگر سابق وزیرِ اعظم نواز شریف واپس آئے تو جیل جائیں گے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف پربغاوت کی ایف آئی آر،وزیراعظم نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا، فواد چوہدری
نواز شریف پربغاوت کی ایف آئی آر،وزیراعظم نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا، فواد چوہدری

اسلام آباد:  وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف جیل سے ہی بیرونِ ملک گئے اور اگر وطن واپسی ہوئی تو انہیں براہِ راست جیل ہی جانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو بلانا چاہئے اور سابق وزیرِ اعظم کو وطن واپس لانے کی بات بھی ہونی چاہئے۔

بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی شیورٹی کو عدالت نے تبدیل کیا جس کے بعد جیل میں سزا کاٹنے والے نواز شریف کو واپسی پر جیل ہی جانا چاہئے۔ دوسری بات پلی بارگین سے تعلق رکھتی ہے۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پلی بارگین کے تحت سابق وزیرِ اعظم نے ملک کی جو دولت لوٹی تھی، وہ عوام کیلئے واپس کریں جبکہ تیسری بات ن لیگ کے تاحیات صدر نواز شریف کی نااہلی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہے جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے ن لیگ کی طرف سے بیان جاری کیا گیا کہ حکومت نے نواز شریف کو بیماری کے باعث بیرونِ ملک جانے کی خود اجازت دی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر الزام عائد کیا  کہ اِس سیاسی جماعت کی تشکیل دھوکہ دہی اور جھوٹ کی بنیاد پر ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما اور میڈیا میں ان کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کتنے بیمار ہیں۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کی تشکیل دھوکہ دہی  کی بنیاد پر ہوئی۔فواد چوہدری 

Related Posts