ن لیگ انتخابی مہم کے اگلے راؤنڈ کیلئے تیار، نواز شریف قیادت کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضمنی انتخابات کا معاملہ، نواز شریف کے وزیراعظم اور حمزہ شہباز سے رابطے
ضمنی انتخابات کا معاملہ، نواز شریف کے وزیراعظم اور حمزہ شہباز سے رابطے

لندن: پاکستان کی حکمراں سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) انتخابی مہم کے اگلے راؤنڈ کیلئے تیار ہے جس کی قیادت پارٹی کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ پیر سے الیکشن مہم کے اگلے راؤنڈ کی تیاری کر رہی ہے۔ تاحیات قائد نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے رابطہ اور الیکشن مہم کے معاملات پر تبادلۂ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی

حکمراں سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تمام نشستوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ 70 فیصد حلقوں سے امیدواروں کے انتخاب کی سفارشات سابق وزیر اعظم نواز شریف کو موصول ہوگئی۔ امیدواروں کا انتخاب پارلیمانی بورڈ کی سفارش اور انٹرویو کے بعد ہوگا۔

نواز شریف  الیکشن مہم کے متعلق منعقد ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ ٹکٹس میرٹ پر اور نظریاتی کارکنان کو دے گی۔ امیدواروں کو درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریکِ انصاف کی جانب سے الیکشن مہم کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تو صوبائی حکومت نے دفعہ 144 راتوں رات ایک بار پھر نافذ کردی، تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس اقدام کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کا اعلان کیا ہے۔

 

Related Posts