سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے فیصلے نے اقبال کے تصورِ خودی کو تعبیر دی۔احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے فیصلے نے اقبال کے تصورِ خودی کو تعبیر دی۔احسن اقبال
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے فیصلے نے اقبال کے تصورِ خودی کو تعبیر دی۔احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرنے کے فیصلے نے اقبال کے تصورِ خودی کو تعبیر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ 28 مئی کو نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلے نے ملک کو ایٹمی طاقت ہی نہیں بنایا بلکہ اقبال کے تصورِ خودی کو تعبیر سے ہمکنار کیا۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کیا کہ وہ اپنی آزادی، سالمیت اور عزت کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دے سکتا ہے جبکہ ایٹمی صلاحیت کی پشت پر مضبوط معیشت، قومی فیصلہ سازی اور یکجہتی نہ ہو تو بے کار ہے۔ 

Related Posts