نواز شریف نے پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت گرانے کے لیے کوششیں تیز کردیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف نے پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت گرانے کے لیے کوششیں تیز کردیں
نواز شریف نے پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت گرانے کے لیے کوششیں تیز کردیں

لندن: سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے  پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کیلئے کوششیں تیز کردیں، نواز شریف کی انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتوں کے بعد پاکستان میں ہواؤں کے رخ بدلنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن سے قبل تحریک انصاف میں شامل ہونے والے “پرندوں” نے واپس مسلم لیگ (ن) کی طرف اڑان بھر لی ہے۔ نواز شریف نے اپنے سابق ارکان کو واپس پارٹی میں لانے کیلئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹاسک دے دیا ۔

 پاکستان تحریک انصاف کے چکوال سے ایم این اے منصورحیات ٹمن آج تحریک انصاف چھوڑ کر واپس مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں، اس سلسلے میں شاہد خاقان عباسی آج چکوال میں ایم این اے منصور حیات ٹمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے موقع پر منصور حیات ٹمن اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تحریک انصاف چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کااعلان کریں گے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام بھی اپنے ناراض ارکان کو واپس پارٹی میں لانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے ایک ایم پی اے کو اپنی پارٹی میں شامل کیا ہے۔
 ایوانِ اقتدار پر لرزہ طاری ہے اور ماحول خوب گرم ہوگیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے ساری صورتحال کو بھانپتے ہوئے اپنا ہوم ورک شروع کر دیا ہے اور مسلم لیگ ن کے گوجرانوالہ ڈویژن سے ارکان کو توڑنے کا کام شروع کر دیاہے۔

جوڑ توڑ کے سلسلے میں گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے متعدد رہنماؤں سے ملاقات کی تھی اور (ن) لیگ میں فارورڈ بلاک بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کی یہ جوڑ توڑ کیا رنگ لائے گی۔ 

Related Posts