نوازشریف آج بھی سویلین بالادستی کی جنگ لڑرہے ہیں‘ عظمیٰ بخاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PMLN's Uzma Bukhari Criticizes the Punjab government

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 12اکتوبر 1999کو ڈکٹیٹر نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹایا۔

ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمہوریت پر شب خون مار۔12اکتوبر کے دن پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف 1998میں بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ،دوسری طرف ڈکٹیٹر شپ کو قوم پر مسلط کرنے کی تیاری کی جارہی تھی۔

نوازشریف نے امریکہ کی 5ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکراکر 6 ایٹمی دھماکے کیے،نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور موٹروے جیسا تحفہ دیا،اس کے جواب میں ایک غاصب ڈکٹیٹر نے پاکستان سے اس کی ترقی چھین لی۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ نوازشریف 20سال پہلے بھی 12اکتوبر کو پاکستان میں سویلین بالادستی کی جنگ لڑرہے تھے اور آج 20سال بعد بھی نوازشریف سویلین بالادستی اور عوام کے ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

نوازشریف کا آج بھی ڈکٹیٹر مشرف کی باقیات سے مقابلہ ہے،نوازشریف 20سال پہلے بھی نہیں جھکا تھا اور آج بھی چٹان کی طرح کھڑا ہے۔

Related Posts