سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت مزید بہتر، چلنے پھرنے کی اجازت مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab Cabinet refuses to extend Nawaz Sharif's bail

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت مزید بہتر ہو گئی ہے  جسے دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں کچھ وقت کے لیے چلنے پھرنے کی اجازت دے دی۔ 

لاہور کے سروسز ہسپتال میں 12 روز سے  زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کو پہلی بار معالجین نے بغیر کسی کی نگرانی کے چلنے پھرنے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کریں۔فواد چوہدری کی فضل الرحمان کو وارننگ

ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی دل کی بیماری، گردے کے مسائل اور بلڈ پریشر کے مسائل ختم نہیں ہوئے جبکہ شوگر کا مرض بھی اپنی جگہ موجود ہے۔

نواز شریف کو تھوڑی دیر چلنے پھرنے کی اجازت ان کی بہتریِ صحت کی سطح معلوم کرنے کے لیے دی گئی جبکہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی طبیعت میں بہتری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت میں بہتری دیکھنے میں آئی جس کے بعد وہ سفر کے قابل ہوگئے جبکہ میڈیکل بورڈ نے سفر کے لیے پلیٹ لیٹس 50 ہزار سے زائد ہونا ضروری قرار دیا تھا۔

نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے گزشتہ روز  میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کا مسئلہ بہتری کی طرف گامزن ہے جو اچھی پیش رفت ہے۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کی صحت میں بہتری آنے لگی، پلیٹ لیٹس 55ہزارہوگئے

Related Posts