نواز شریف نے فوج کے خلاف باتیں کر کے ملک کمزور کرنے کی سازش کی،حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف نے فوج کے خلاف باتیں کر کے ملک کمزور کرنے کی سازش کی،حلیم عادل شیخ
نواز شریف نے فوج کے خلاف باتیں کر کے ملک کمزور کرنے کی سازش کی،حلیم عادل شیخ

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ کرپشن میں ملوث ایک سیاسی مفرور لندن میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی ہے۔

گجرانوالا جلسے میں نواز شریف نے ہماری فوج کے خلاف باتیں کر کے ملک کمزور کرنے کی شازش کی تھی،عوام کو سمجھنا چاہئے ففتھ جنریشن وار شروع ہوچکی ہے جس کے ذریعے پاپا ڈیڈی بچاؤ موومنٹ کے لوگ ملک کو کمزور کرنے کی سازش کرنے کی کوشش کر رہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکوحنید لاکھانی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ففتھ وار نہ تلوار سے لڑی جاتی ہے نہ بندوق سے یہ بیان بازی سے عوام کو گمراہ کیا جاتا ہے۔عوام کو بتایا جاتا ہے کہ ملک تباہ ہوگیا ایسی ایسی باتیں کی جاتی ہیں۔

ہماری پاکستان کی لیڈرشپ نہ گیدر ہے نہ بکری ہے ایک دلیر ہے عمران خان اور ہماری افواج پاکستان کی وجہ سے آج اسرائیل بھی خوفزدہ ہے جس کو ہم ماننے سے انکار کیا تھا۔کیوں کہ آج پاکستان کی ملٹری اور سول لیڈرشپ ایک پیج پر ہیں۔

کراچی میں آکر ایک بندر مزار قائد پر آکر چھلانگیں لگائیں تھیں۔پاکستان کی قوم زندہ ہے سب چوروں کو سمجھ چکی ہے۔کراچی میں کہا گیا آئی جی اغوا ہوگیا پولیس بھی چھٹیاں لیکر چلی جارہی ہے یہ سب ففتھ وار کا حصہ تھا۔

مولانا بے روزگار ہے،کوئٹہ میں مدارس کے آگے گاڑیاں لگی ہوئی ہے قرآن پڑھنے والے بچوں کو جلسوں میں لے کر جایا جارہا ہے۔جلسوں میں ڈانس چلائی جارہی ہے مولانا آپ کہتے تھے کہ خاتون کی حکمرانی جائز نہیں آج آپ ایک خاتون کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔

کتنے بھی سرکس لگا لیں عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہیں۔اچکزئی غدار وطن ہے جس کے بھائی نے ایک شہری کو روند ڈالا تھا۔دوسرا سرکس کراچی کا جلسہ تھا جس جلسے میں کوئی کراچی والا نہ تھا۔ نہ اسٹیچ پر نہ جلسہ گاہ میں کراچی والے تھے اس شہر میں جہاں اردو رہنے والے ہیں پی ڈی ایم والوں نے اردو کو گالی دلوائی۔

ہر علاقے کی مادری زبانیں جس کی عزت کرتے ہیں اردو ہماری قومی زبان ہے۔ان کے جلسوں سے نہ اردو کو کچھ ہونا ہے نہ ملک کو کچھ ہونا ہے نہ حکومت کو۔لیکن یہ بھی ففتھ وار کا حصہ ہے۔آج کوئٹہ میں خطرے کا بتایا گیا لیکن پھر بھی جلسہ کر رہے ہیں۔

وفاق اور مقامی حکومت نے مکمل سیکیورٹی فراہم کی ہے۔بلوچستان کے حالات صحیح نہیں ہے۔مریم صاحبہ شور مچا رہی ہے ہیں کہ چادر چودیواری کا تقدس پائمال کیا گیا۔پورے پاکستان میں بکری چوری کرنے پر غریبوں کے گھروں میں پولیس گھس جاتی ہے۔

ماڈل ٹاؤن میں جو پولیس نے کیا مریم یہ بتائیں کیا ماڈل ٹاؤن میں خواتین کی عزت نہیں تھی۔ایک ماء کو سینے میں گولیاں ماری گئیں اپنے دور کو یاد کریں۔گر کوئی زبردستی کمرے میں آپ کے گھسہ تو میں بھی مزمت کرتا ہوں۔

لاہور میں جب پتھر کا ڈراما رچایا گیا تو وڈیو بنائی جارہی تھی۔مریم کے پاس موبائل تھا اگر کسی نے زبردستی دروازا توڑا تو موبائل سے وڈیو کیوں نہیں بنائی۔سب جھوٹ تھا اپنی کرپشن بچانے کے لئے اس قسم کے نان اشوز میں الجھایا جارہا ہے۔

Related Posts