رائے ونڈ کی زمین ہم نے 30 سال قبل قانونی تقاضے پورے کرکے خریدی۔نواز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رائے ونڈ کی زمین ہم نے 30 سال قبل قانونی تقاضے پورے کرکے خریدی۔نواز شریف
رائے ونڈ کی زمین ہم نے 30 سال قبل قانونی تقاضے پورے کرکے خریدی۔نواز شریف

لندن: سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ رائے ونڈ کی اراضی ہم نے 30 سال قبل تمام قانونی تقاضے پورے کرکے خریدی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم  کا یہ بیان شریف فیملی پر غیر قانونی قبضے کرنے کے الزامات کے بعد سامنے آیا ہے جو معروف صحافی عمران ریاض کی جانب سے لگائے گئے۔ نواز شریف نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی۔

ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے الزام تراشی کی سیاست کر رہی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی اور دیگر محکمے حکومت کے آلۂ کار بننے کی بجائے قانون اور اصول پسندی کا ساتھ دیں۔

میڈیا نمائندگان نے سوال کیا کہ حالیہ سروے سے ثابت ہوا کہ آپ پاکستان کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں تو نواز شریف نے ہنس کر جواب دیا کہ اسی وجہ سے ہمارے خلاف کارروائیاں ہوئیں۔ عوام ہم سے آج بھی محبت کرتے ہیں، یہ اللہ کا کرم ہے جبکہ نواز شریف نے پی ٹی آئی نعرے کا بھی مذاق اڑایا۔

تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آگئی ہے کا نیا روپ پیش کرتے ہوئے ملک کے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں معیشت تباہ ہونہیں رہی بلکہ ہوچکی ہے۔ ملک ابتری کی طرف گامزن ہے، عمران خان بتائیں کہ کیا یہی وہ تبدیلی ہے جس کا آپ نے عوام سے وعدہ کیا تھا؟

خیال رہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز سے بھی جاتی امراء میں 4 ہزار ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضے کے الزام میں جواب طلب کیا گیا تھا۔ سینئر سول جج فوزیہ سائرہ نے گزشتہ برس اگست کے دوران مقدمے کی سماعت کی۔

ڈاکٹر عبدالروؤف نامی درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ میں پنجاب یونیورسٹی میں پروفیسر ہوں اور میرے آباواجداد 1911ء میں جاتی امراء کی اراضی خرید چکے تھے۔ اصل مالک پیر بخش اب بھی زندہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی رہائی خطرے میں پڑ گئی، ریفری جج سے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

Related Posts