شریف فیملی اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے ، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان بھارت پر پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔فواد چوہدری
عمران خان بھارت پر پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہاہے کہ ایک طبقہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی قیدی کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

ٹوئٹر پراپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ہاں امیر بیمار ہو تو لگتا ہے قیامت آ جائیگی۔


پاکستان میں جب تک عام آدمی اور سیٹھ کیلئے ایک قانون نہی ہوتا ہم ایک پسماندہ معاشرہ رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ساری اپوزیشن کا ایک مقصد ہے ،قوم کے پیسے دیئے بغیر مقدمات سے نکلنا۔

مزید پڑھیں : لاڑکانہ ہار پیپلز پارٹی کے جعلی احتجاج کا نہیں، سوچنے کا مقام ہے،فواد چوہدری

انہوں نے کہاکہ ہماری غلطی ہے کہ ہم طاقتور طبقات کی بلیک میلنگ میں آ جاتے ہیں۔ انہونے کہاکہ دھرنا دینے والوں کو انھیں کی زبان میں جواب دینا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہاکہ مٹھی بھر لوگ جو بندر تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں انھیں مونگ پھلی نہیں کچھ اور چاہیے۔

Related Posts