امیرالبحر کی زیر صدارت نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امیرالبحر کی زیر صدارت نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد
امیرالبحر کی زیر صدارت نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کی۔

کانفرنس کے دوران خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال، قومی سلامتی، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، جوانوں کی تربیت اور فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ امیر البحر کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے اہم منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

نیول چیف نے پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں اور افسران و جوانوں کے بلند حوصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے میری ٹائم کے شعبے میں پاک بحریہ کی مختلف خدمات کو سراہا۔

انہوں نے میری ٹائم سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا تاکہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دیا جا سکے۔

انہوں نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے دور دراز علاقوں اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں کے دوران سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد کی فراہمی پر فیلڈ کمانڈز کو بھی سراہا۔

مزید پڑھیں:پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سپہ سالار

کمانڈاینڈ اسٹاف کانفرنس پاک بحریہ کا اعلٰی فیصلہ ساز فورم ہے جس میں امیر البحر کی سربراہی میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز پاک بحریہ کی پالیسیوں اور منصوبہ بندی کا جائزہ لیتے ہیں۔

Related Posts