پاکستانی ڈراموں میں لاجواب اداکاری کے جوہر دکھانے والی نوشین شاہ کی خوبصورت برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
نوشین شاہ اور دیگر فنکاروں کو لاہور میں سجنے والے ’برائیڈل کیٹیور ویک‘ میلے میں خوبصورت لباس میں دیکھا گیا جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
ایک انسٹاگرام صارف نے نوشین شاہ کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ مجھے اداکاراؤں پر افسوس ہے، ان میں سے زیادہ تر شادی کرنے کے بجائے صرف دلہن کا لباس پہنچ کر ماڈلنگ کرتی ہیں۔
نوشین شاہ نے ایک صارف کے کمنٹ کا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’جانِ من، براہ کرم ہمیں تھوڑا موقع دیں اور افسوس نہ کریں کیونکہ ہم دونوں تو ایک دوسرے کو جانتے بھی نہیں ہیں۔‘
انہوں نے لکھا کہ شادی کرنا کسی کے بس میں نہیں یہ اللہ تعالیٰ لوگوں کے جوڑے بنایا ہے۔
نوشین شاہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔