نوشین جاوید امجد شبر زیدی کی جگہ چیئر پرسن ایف بی آر تعینات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوشین جاوید امجد شبر زیدی کی جگہ چیئر پرسن ایف بی آر تعینات
نوشین جاوید امجد شبر زیدی کی جگہ چیئر پرسن ایف بی آر تعینات

اسلام آباد: نوشین جاوید امجد کو  شبر زیدی کی جگہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی چیئرپرسن تعینات کردیا گیا ہے۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گریڈ 22 کی آفیسر نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کرنے کی منطوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے شبر زیدی کی اعزازی چیئرمین شپ فوری طور پر ختم کرتے ہوئے ان کی جگہ نوشین جاوید امجد کو چیئر پرسن مقرر کیا جبکہ شبر زیدی پہلے ہی غیر معینہ مدت کیے لیے رخصت پر جا چکے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی رخصت کے دوران نوشین جاوید امجد ہی قائم مقام چیئر پرسن کے طور پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی قیادت کر رہی تھیں۔

نوشین جاوید امجد کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی نئی چیئر پرسن تعینات کردیا گیا ہے جس کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔ 

Related Posts