نیٹو کا صحیح وقت سے پہلے افغانستان سے فوجیں واپس نکالنے سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Afghan forces kill 30 al-Qaeda terrorists in Kapisa province

برسلز : نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ اتحادی فوج کی تعیناتی سے متعلق وزیر دفاع کی گفتگو درست نہیں، نیٹوصحیح وقت سے پہلے افغانستان سے اپنی فوجیں واپس نہیں نکالے گا۔

امریکا نے اپنے بقیہ ڈھائی ہزار فوجیوں کو افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا تاہم جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے مئی کی ڈیڈ لائن سے آگے بھی افغانستان میں موجود فوجی دستوں کے مزید قیام کے لیے دروازہ کھول دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نیٹو کے 30 ممبر ممالک کے وزراء بدھ اور جمعرات کو اعلیٰ سطح کی میٹنگ کرینگے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

اسٹولٹن برگ نے میڈیا کانفرنس میں کہا کہ اگرکوئی اتحادی افغانستان میں نہیں رہنا چاہتا تو اس کی اپنی مرضی ہے لیکن ٹھیک وقت سے پہلے ہم افغانستان کونہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے اور پیشرفتوں پر بہت قریب سے نگرانی کریں گے۔

مزید پڑھیں:افغانستان سے مسلسل پاکستانی فوجی تنصیبات پر حملے قابل مذمت ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ہمارا مشترکہ مقصد واضح ہے، افغانستان کو پھر کبھی دہشت گردوں کے لئے ہمارے آبائی علاقوں پر حملہ کرنے کی پناہ گاہ کا کام نہیں کرنا چاہئے۔

طالبان کو تشدد کو کم کرنا ہوگا، نیک نیتی سے مذاکرات کرنا ہوں گے اور دہشت گرد گروہوں کے ساتھ تعاون کو روکنے کے اپنے عزم پر قائم رہنا چاہئے۔

Related Posts