پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔
ملتان میں شیڈول سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت فاسٹ بولر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی فاسٹ بولر خرم شہزاد کو پلیئنگ الیون سے باہر کر دیا گیا ہے۔
وسیم اکرم نے کس طرح دو بھارتی کرکٹرز کی باہمی لڑائی رکوائی، دلچسپ کہانی
پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون میں ان کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی: شان مسعود (کپتان)، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد۔ تاہم دوسرے ٹیسٹ میں خرم شہزاد کی جگہ کاشف علی کو موقع دیا گیا ہے۔