بنگلہ دیش سے مقابلے کیلئے قومی اسکواڈ تیار؛ شاداب خان ٹیم سے باہر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکواڈ میں آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔ شاداب خان فٹنس مسائل کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔

قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا، جس کے بعد 16 جولائی کو ٹیم ڈھاکہ روانہ ہوگی۔ سیریز کے میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز کے دورے کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پی سی بی ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے تین ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تبدیل کرنے کی درخواست کر چکا ہے۔

قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ہیں جس میں سلمان علی آغا (کپتان)، ابرا ر احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب شامل ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان دائیں کندھے کی تکلیف میں مبتلاہیں، ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے شاداب کو کندھے کی تکلیف کے سبب سرجری تجویز کی ہے جس کے بعد انگلینڈ میں شاداب کی کندھے کی سرجری کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سرجری کے بعد شاداب تقریباً 3 ماہ تک کرکٹ سے آؤٹ ہوسکتے ہیں، مزید برآں بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بھی شاداب خان نہیں کھیل سکیں گے۔

Related Posts