قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری، اعلیٰ عسکری و سول قیادت کی شرکت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

National Security Committee meeting gets underway with top brass in attendance
ARY NEWS

اسلام آباد: قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا ایک اعلیٰ سطح کا ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے جس میں ملک کی موجودہ سیکورٹی صورتحال، خاص طور پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی نئی لہر پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں جو کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے مشورے پر طلب کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہے۔

اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم انوارالحق، پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز، سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی، وفاقی وزرا اور پارلیمانی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہیں۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، خاص طور پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکورٹی خدشات بڑھ رہے ہیں۔ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق پالیسی سازی اور ممکنہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

Related Posts