بلوچستان میں بارش، ندی نالوں میں طغیانی، قومی شاہراہیں بند کردی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی کے باعث بعض قومی شاہراہیں بند کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارش برسانے والے طاقتور سسٹم کی آمد کے ساتھ ہی صوبے کے مختلف اہم شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، بلوچستان کا زمینی رابطہ سندھ سے جوڑنے والی دو اہم شاہراہیں بند کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 پاکستان میں ایک بار پھر شدید بارشوں اور سیلاب  کا خدشہ 

بلوچستان کے شہر نصیر آباد، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹنی، مستونگ، دکی، چمن اور پشین میں تیز بارشیں ہوئیں۔ بولان کے علاقے پنجرہ پل کا متبادہ راستہ بہہ گیا جس کے نتیجے میں ٹریفک کا سلسلہ معطل کردیا گیا ہے۔ کوئٹہ کراچی شاہراہ بھی ٹوٹ گئی۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں متبادل راستہ بھی متاثر ہوا، کوئٹہ سبی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔ افغانستان اور ایران سے پاکستان کے مشترکہ سرحدی علاقوں میں ژالہ باری اور بارش کے نتیجے میں مختلف علاقے سیلابی ریلوں کی زد پر آگئے۔

صوبائی حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ شب پانی کا بہاؤ زیادہ رہا، حب ندی کا متبادل راستہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث ٹریفک بند ہوگئی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بارش کے نئے سسٹم کی تشکیل جاری ہے۔

نئے سسٹم کی تشکیل سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب سرحدوں پر زیادہ اثر انداز ہوگی۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلیں گی، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔ متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

Related Posts