اسلام آباد : پولیس اہلکاروں کی جانب سے ناروا سلوک پر ورلڈ چیمپیئن باکسر محمد وسیم نے آئی جی اسلام آباد سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
قومی باکسر محمد وسیم نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے رات گئے میرے ساتھ بدتمیزی کی، مجھے افغان شہری سمجھ کر روک لیا۔
National Boxer Mohammad Wasim worried about the ill-treatment of the Islamabad Police#MohanmmadWasim #Boxer #BreakingNews #Islamabad #Islamabadpolice #MMNews pic.twitter.com/Mewpp24wsM
— MM News (@mmnewsdottv) November 3, 2023
ویڈیو پیغام میں محمد وسیم نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے مجھ سے افغانی نہ ہونے کا ثبوت مانگا اورماسک پہننے کی وجہ پوچھی۔ جس پر میں نے جواب میں انھیں اپنا تعارف کروایا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے مجھے پہچاننے کے باوجود بھی پریشان کیا، جب پولیس انٹرنیشنل ایتھلیٹ کے ساتھ ایسا سلوک کرے گی تو عام عوام کے ساتھ کیسا رویہ رکھتی ہوگی۔
اپنے بیان میں باکسر محمد وسیم نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔