اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کے مطابق ملک کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب آج ہوگا۔ تحریکِ انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی اور متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار شہباز شریف کے مابین کڑا مقابلہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ایوان آئین کی شق 91 کے زیرِ سایہ نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرے گا۔ایوانِ زیریں کا اجلاس آج دن 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
شہباز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات نہ مانے گئے تواستعفیٰ دیدینگے، فواد