گھریلوتشدد ختم کرنے کے بل پر غور کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گھریلوتشدد ختم کرنے کے بل پر غور کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں گھریلو تشدد ختم کرنے کے بل پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بج کر 30 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا جس میں گھریلو تشدد کے خاتمے کے بل سمیت دیگر اہم قومی و سیاسی امور زیرِ غور آئیں گے۔

آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، اپوزیشن کے اراکینِ قومی اسمبلی اور حکومتی اراکین شرکت کریں گے جس کے دوران قومی نوعیت کے اہم معاملات اور ملکی مسائل پر گرما گرم بحث متوقع ہے۔

اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں گھریلو تشدد کے خاتمے کا بل رائے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوایا جائے گا جو بل کے مذہبی پہلوؤں پر غور کرکے حکومت کو اپنی رائے سے آگاہ کرے گی۔ 

خیال رہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج سے 7 روز قبل منعقد ہوا جس کیلئے قومی اسمبلی ہال کو کمیٹی روم کا درجہ دے دیا گیا۔ اجلاس میں قومی نوعیت کے اہم فیصلے کیے گئے۔

یکم جولائی کے روز پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہوا۔ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کیلئے اپوزیشن اور حکومت کے اراکین کے مابین معاملات طے پا گئے۔

اپوزیشن نے مطالبہ کیا تھا کہ غیر منتخب اراکین کو پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شریک نہ ہونے دیا جائے۔ اجلاس میں منتخب اور محدود نمائندگان کو شرکت کی اجازت دے دی گئی۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی ہال کمیٹی روم بن گیا، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس 

قبل ازیں قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بلاول بھٹو ایک دوسرے پر برس پڑے ، دونوں رہنماؤں کے خطاب کے دوران اپوزیشن اور حکومتی اراکین ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے اور ویڈیو بناتے رہے۔

گزشتہ ماہ 30 جون کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے متوقع خطاب سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مابین گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی اور بلاول بھٹو کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات

Related Posts