تحریکِ عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس، ووٹنگ آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس، ووٹنگ آج ہوگی
تحریکِ عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس، ووٹنگ آج ہوگی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر منعقد ہونے والے آج کے قومی اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ ہوگی جو دن کے وقت شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی جس کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس دن 11 بج کر 30 منٹ پر طلب کیا گیا ہے۔ ریڈ زون کے اطراف 2 ہزار سے زائد رینجرز اور ساڑھے 4ہزار ایف سی اہلکار تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی ایشیا میں امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ضروری ہے، شاہ محمود قریشی

وفاقی وزارتِ داخلہ میں قومی اسمبلی اجلاس کی سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی مانیٹرنگ سیل بھی قائم کردیا گیا۔ ریڈ زون میں ڈبل سواری، جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔ سیاسی کارکنان کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی اجلاس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ کوئی رکن اپنے ساتھ کسی مہمان کو پارلیمنٹ نہیں لاسکے گا۔ ارکان کو گارڈز بھی لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پارلیمنٹ لاجز اور سرکاری ہاسٹلز سے شٹل سروس چلائی جائے گی۔

شہرِ اقتدار میں آج میٹرو بس سروس بھی بند رہے گی۔ واضح رہے کہ آج ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں عمران خان وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکیں گے جو پی ٹی آئی کا بڑا امتحان ہے۔ 

Related Posts