وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں اہم قومی و سیاسی امور پر گفتگو کے علاوہ قانون سازی بھی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف آج قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ایاز صادق کی جانب سے قانونِ شہادت ترمیمی بل 2022 منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو طلب
قومی اسمبلی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ پیٹرولیم ایکٹ میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا جائے گا جس کی منظوری کثرتِ رائے سے دئیے جانے کا امکان ہے۔
اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکینِ قومی اسمبلی شرکت کریں گے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت منصوبوں میں تاخیر کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے طلب کیا تھا جس کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 3 نومبر کوآئینِ پاکستان کی دفعہ 54 ایک کے تحت سہ پہر 4 بجے طلب کیا۔اجلاس کے دوران عمران خان کے لانگ مارچ سمیت اسلام آباد کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔