اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے بجٹ میں 75 کروڑ 14 لاکھ روپے کی بچت ہوئی جس کی تصدیق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت میں گزشتہ برس کے دوران قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے بجٹ میں 63 کروڑ 87 لاکھ 80 ہزار روپے کی بچت ہوئی۔
پیغام میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ رواں سال کے دوران 75 کروڑ 14 لاکھ 30 ہزار روپے کی بچت ہوئی۔ عوام کے ٹیکسز کے پیسوں کی حفاظت جاری رکھیں گے۔
الحمدللہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت میں سال 2019-2018 کے دوران قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کےبجٹ میں 638.78 ملین روپے کی بچت، اور اب سال 2020-2019 کے دوران 751.43 ملین روپے کی بچت۔
انشاء اللہ تعالیٰ عوام کےٹیکسوں کے پیسوں کی حفاظت جاری رکھیں گے۔#GoodGovernance#PakistanMovingForward pic.twitter.com/7pMdVimzb1— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) August 22, 2020
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری