قومی اسمبلی کا اجلاس، بچوں کو جسمانی سزا اور سود کی ممانعت کے بلز منظور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجٹ 2021 پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر کو ہوگا
بجٹ 2021 پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر کو ہوگا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں بچوں کو جسمانی سزا اور سود کی ممانعت کے بلز منظور کرلیے گئے۔

قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں رکن اسمبلی مہناز اکبر عزیز نے بچوں پر جسمانی سزا کی ممانعت سے متعلق بل 2020 پیش کیا۔

اجلاس سے خطاب میں شیریں مزاری نے کہا کہ بچوں پر جسمانی سزا کی ممانعت سے متعلق بل پر کوئی اعتراض نہیں، ہماری ایک ترمیم ہے اس کو بل کا حصہ بنایا جائے۔ ترمیم کے بعد ایوان نے امتناع جسمانی سزا بل 2020 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

ثناء اللہ مستی خیل نے سود کی بنیاد پر کاروبار، نجی رقوم کا لین دین، ایڈوانس لینے اور ترسیلات کی سرگرمیوں کی ممانعت کا بل پیش کیا جسے اسمبلی نے منظور کرلیا۔

مولانا عبدالاکبر چترالی نے تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو عربی زبان کی لازمی تعلیم دینے کے احکام وضع کرنے کے بل کی تحریک ایوان میں پیش کی جسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔بلز کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر کل سماعت مکمل ہونے کا امکان

Related Posts