وزیرستان:جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر گرفتارکرلیا گیا ہے، اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی وزیرکوسندھ پولیس کی درخواست پرگرفتارکیاگیاہے،انہیں جلد کراچی منتقل کیا جائیگا۔
رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اس حو الے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علی وزیرکو پشاور آرکائیوز ہال سے نکلتے وقت گرفتارکیا گیا۔ علی وزیرکے مطابق ضمانت قبل ازگرفتاری بھی کرا چکا ہوں،معلوم نہیں کیوں گرفتارکیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ذرائع سندھ پولیس کے مطابق علی وزیرکوسندھ پولیس کی درخواست پرگرفتارکیاگیا، اور انہیں جلد علی وزیر کو کراچی منتقل کیا جائیگا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی وزیرپرکراچی میں نفرت انگیز تقریرکرنیکا مقدمہ درج ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق علی وزیر کو فی الحال ایسٹ کینٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں کراچی منتقل کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور محمدعلی گنڈا پور کے مطابق علی وزیرکیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ہے،سندھ پولیس کی ٹیم پشاور آئی ہے، علی وزیرکی گرفتاری میں ہم نے سندھ پولیس کی مدد کی، قانونی تقاضے پورے کرکے علی وزیر کو سندھ پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔