سانحہ سیالکوٹ پر سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاس 20 اور 22دسمبر کو طلب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ سیالکوٹ پر سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاس 20 اور 22دسمبر کو طلب
سانحہ سیالکوٹ پر سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاس 20 اور 22دسمبر کو طلب

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ سیالکوٹ پر بحث و تمحیص کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بالترتیب 20 اور 22 دسمبر کو طلب کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 20 دسمبر کو سینیٹ جبکہ 22دسمبر کو قومی اسمبلی میں سیالکوٹ واقعے پر بحث کی جائے گی جس میں اپوزیشن اور حکومت آمنے سامنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکن منیجر کیخلاف لوگوں کو اکسانے والا ملزم صبور بٹ پکڑا گیا

سانحہ سیالکوٹ کے مضر عالمی اثرات

اس حوالے سے مشیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں سانحہ سیالکوٹ پر بحث وزیر اعظم کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری سے سانحہ سیالکوٹ پر تحقیقات میں پیشرفت پر بریفنگ لی اورحکم دیا کہ آئندہ ایسے واقعات سختی سے روکے جائیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سیالکوٹ پولیس نے  سری لنکن منیجر کیخلاف لوگوں کو اکسانے والے اصلی ملزم صبور بٹ کو گرفتار کرلیا،  مزید40 ملزمان کی شناخت ہوگئی۔

آج سے 6روز قبل پولیس کا کہنا تھا کہ سری لنکن منیجر پر بہیمانہ تشدد اور قتل میں قریبی دیہاتوں کے لوگ بھی ملوث تھے، لوگوں کو اکسانے والے شخص کو بھی گرفتار کیا گیا۔

 

 

Related Posts