اسلام آباد:قومی ائیر لائن پی آئی اے کا فضائی میزبان رمضان گل کینیڈا کے ہوٹل میں اپنے کمرے سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق فضائی میزبان رمضان گل اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 798 سے ٹورنٹو پہنچا تھا۔کینیڈا کے اسٹیشن مینیجر نے ائیرپورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دے دی۔
پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لے لیا اور پی آئی اے کے مطابق فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی فضائی میزبان کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
فضائی میزبان جنرل ڈکلیئریشن پر کینیڈا جاتے ہیں اور واپسی پر ایک بندے کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے۔