اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے امپورٹڈ حکومت کی نااہلی کی قیمت ادا کرنی شروع کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 20 یا 30 روپے فی لٹر اضافے، جوہماری تاریخ کا سب سے بڑا یک مشت اضافہ ہے، کے ساتھ قوم نے امپورٹڈ سرکار کی بیرونی آقاؤں کی غلامی کی قیمت ادا کرنا شروع کردی ہے۔
اس کے برعکس امریکہ کےسٹریٹیجیک شراکت دار بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر ایندھن کی قیمتوں میں 25 روپے فی لٹر کمی کی ہے۔ ہماری قوم اب مجرموں کے اس گروہ کے ہاتھوں مہنگائی کا ایک بڑا طوفان بھگتے گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 26, 2022
انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ نااہل اور بے حس حکومت نے روس کے ساتھ ہمارے معاہدے کو آگے نہیں بڑھایا، حکومت نے بیرونی آقاؤں کی ایما پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہری ہوجائیں تیار، حکومت نے پیٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا کردیا