پاکستان بھر میں یومِ دفاع ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان بھر میں یومِ دفاع ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے
پاکستان بھر میں یومِ دفاع ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے

پاکستان بھر میں قومی یومِ دفاع آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد وطنِ عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کے دانت کھٹے کرنے والے پاک فوج کے شہداء اور غازی جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سن 1965ء کی جنگ میں دشمن نے پاکستان پر جارحیت کرتے ہوئے وطنِ عزیز پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، بین الاقوامی سرحد پار کرکے دشمن فوج نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملے کی کوشش کی لیکن مسلح افواج اور قوم نے مل کر وطن کے دشمنوں کی منصوبہ بندی ملیا میٹ کردی۔

ملک بھر میں یومِ دفاع کے موقعے پر صبح کے وقت فجر کی نماز ادا کی گئی جس کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دُعا کی گئی اور شہدائے پاک فوج کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز اور ائیر بیس پر شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے تقریبات منعقد ہوئیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے ہر گھڑی تیار کامران کے نام سے ایک نغمہ بھی جاری کیا جس میں شہداء کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ گیت 80ء کی دہائی میں گائے گئے خالد وحید کے گیت کا ری میک ہے جسے ظفر اللہ پوشنی نے تحریر کیا جس میں اضافی شاعری علی حیات رضوی نے شامل کی ہے۔

ملک بھر کے ٹی وی اور ریڈیو چینلز پر یومِ دفاع کے  خصوصی پروگرامز نشر کیے جا رہے ہیں جبکہ اخبارات میں 1965ء کی جنگ کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی ایڈیشنز شائع کیے گئے ہیں۔  مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

یومِ دفاع کے موقعے پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب  شایانِ شان طریقے سے منعقد ہوئی۔ پاکستان ائیر فورس اصغر خان اکیڈمی کے کیڈٹس نے بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھالے جبکہ ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھی تقریبات کا اہتمام جاری ہے۔

اس حوالے سے ملیر کنٹونمنٹ میں دن 12 بجے پاک فوج کے شہداء کے اہلِ خانہ اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے سینئر افسران بھی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ یومِ دفاع کے موقعے پر شہداء کے مزارات پر پھول بھی چڑھائے جائیں گے۔

پھول چڑھانے کے حوالے سے مرکزی تقریب پاک فوج کے جی ایچ کیو (جنرل ہیڈ کوارٹرز) میں منعقد ہوگی جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شرکائے تقریب سے خطاب کریں گے۔ سن 1965ء کی جنگ کے دوران پاک فوج نے ملک کے بری، بحری اور فضائی محاذوں پر دشمن کے حملوں کا بھرپور جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ہمسایوں کی ایٹمی قوت اور ممکنہ پاک بھارت جنگ

Related Posts