بلدیاتی اداروں کوہر طرح سے بھرپور معاونت فراہم کررہے ہیں، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیاتی اداروں کوہر طرح سے بھرپور معاونت فراہم کررہے ہیں، ناصر حسین شاہ
بلدیاتی اداروں کوہر طرح سے بھرپور معاونت فراہم کررہے ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی:صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو کورونا جیسے مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو بھرپور معاونت فراہم کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کے ہمراہ اورنگی زون میں جاری اسپرے مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکریٹری بلدیاتی روشن علی شیخ، میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح، پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم پاکستان ذیشان احمد خان اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل بھی موجود تھے۔

چیئرمین نے بلدیہ غربی میں کورونا وائرس کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے احتیاتی تدابیر سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ تمام اہم سڑکوں، شاہراہوں اور دیگر اہم مقامات پر اسپرے کا عمل تسلسل سے جاری ہے۔

صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے کچرے کی بروقت منتقلی اور چونے کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے جبکہ ڈینگی اور دیگر حشرات الارض کے خاتمہ کیلئے تمام گلی کوچوں میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل بھی جاری ہے۔

وزیر بلدیات نے بلدیہ غربی میں کورونا وائرس اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر وزیر بلدیات، چیئرمین بلدیہ غربی، سیکریٹری بلدیات اور میونسپل کمشنر نے اسپرے کے عمل میں حصہ لیتے ہوئے شاہراہ قذافی سے گذرنے والی گاڑیوں پر اسپرے بھی کیا۔

Related Posts