دریائے سندھ سے تھر میں پانی پہنچانے کیلئے اسکیموں پر کام جاری ہے، ناصر شاہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nasir Hussain Shah

تھرپارکر: صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ تھر میں دریائے سندھ کا پانی پہنچانے والی اسکیموں پر کام جاری ہے، تھر میں خراب پلانٹس میں سے چار سو آرو پلانٹس فعال ہوچکے ہیں۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تھرپارکر میں فلٹریشن پلانٹس کا جائزہ لیا اور مٹھی اور اسلام کوٹ میں موجود فلٹرپلانٹس کا دورہ بھی کیا ہے جبکہ نجی کمپنی کے افسران نے فلٹرپلانٹ سے متعلق صوبائی وزیر سید ناصر شاہ کو آگاہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ نے تھر میں دورے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر میں پینے کے پانی کا مستقل حل نہر کا پانی پہنچانا ہے جوکہ ہم پائپ لائن ذریعے پورے تھر تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ایک مرتبہ پھر نجی دورے پر امریکا روانہ

صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ تھر میں خراب پلانٹس میں سے چار سو آرو پلانٹس فعال ہو چکے ہیں اور باقی خراب تین سو آروپلانٹ کو جلد فعال کرکے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں آروپلانٹس خراب ہونے پرذمہ دار کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے تھر میں پائپ لائن کے ذریعے دریائے سندھ کا پانی پہنچایا ہے اور ہم تھر ضلعی میں بھی پائپ لائن کا پانی ہر گاں تک پہنچائیں گے، تھر میں پائپ لائن منصوبے کے ذریعے دریائے سندھ کا پانی پہنچانے والی اسکیموں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اگر تھر میں پانی سمیت مختلف بنیادی سہولیات نا ہونے کے شکایات ملی تو ہم متعلقہ اداروں کو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرینگے، تھر میں صحت سمیت بنیادی سہولیات کے کافی مسائل ہیں، ہم ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

Related Posts