کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی نہ آئی تو لاک ڈاؤن کردیں گے، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ سندھ کے کورونا کے حوالے سے اقدامات بینظیر ہیں، ناصر حسین شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ کے کورونا کے حوالے سے اقدامات بینظیر ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتے ہیں۔

سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگلے دو چار روز میں کورونا کی وباء کے حوالے سے حالات بہتر نہ ہوئے تو لاک ڈاؤن لگا سکتے ہیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے بہت سارے فیصلوں پر عمل پیرا ہے کیونکہ ہمیں عوام کی زندگی ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 157 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ جبکہ کورونا سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہزار 999 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی وباء کی صورتحال یہی رہی تو ہم کسی بھی وقت لاک ڈاؤن کی جانب جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے 17 سے زیادہ اضلاع میں کورونا وائرس کے خدشےکے  پیش نظر اسکولز اور کالجز کو بند کردیا گیا ہے۔ جبکہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کےلیے وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پرھیں: چین سے خصوصی طیارہ کورونا ویکسین کی نئی کھیپ لےکر پاکستان پہنچ گیا

Related Posts