کورو نا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ،سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، ناصر شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

nasir hussain shah message over covid situation

کرا چی:صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورو نا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اسی وجہ سے ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ کوروناسے متعلق این سی او سی کی ہدایات پر عمل کرنا لازم ہے۔

مکمل لاک ڈاؤن سے بچنا ہے توحکومت کی سفارشات پرعمل کیا جا ئے۔یہ با ت انہو ں نے پروونشیل ٹا سک فو ر س کے اجلا س کے بعد جا ری اپنے ایک ویڈیو بیا ن میں کہی ۔

صوبا ئی وزیر سید نا صر حسین شا ہ نے کہا کہ ما سک کا استعمال انتہائی ضروری ہے اور سب کو ماسک استعمال کرنا پڑے گا۔ انہو ں نے کہا کہ کاروبار کے اوقات صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں اس پر ایس او پیز کے ساتھ عمل درآمد کرنا ہوگا۔

نجی دفاتر اس پر عملدرآمد نہیں کر رہے ہیں اور50 فیصد حاضری پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے جہاں جہاں سے اس قسم کی شکایت مو صو ل ہو ئیں تو اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:مکمل لاک ڈاؤن سے بچناہے توایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ کا عوام کو انتباہ

صوبا ئی وزیر نے کہا کہ صحت کے شعبہ سے متعلق تما م سرکاری و نجی ادارے ان پابندیوں مستثنیٰ ہیں لیکن وہ ایس او پیز پر عمل درآمد ضرور کریں گے اور ان کی حاضری سوفیصد ہی رہے گی۔

صو با ئی حکومت کے ادارے بیس فیصد حاضری کو یقینی بنائیں گے۔تمام ادا رو ں کے سربراہان کسی بھی ملازم کو ضرورت پڑ نے پر طلب کرسکتے ہیں ۔

صوبا ئی وزیر سید نا صر حسین شا ہ نے کہا کہ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے 50فیصدگنجائش کے ساتھ چلا سکتے ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

انہو ں نے کہا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو بھی بند کیا جا رہا ہے ٹرانسپورٹرز سے گزارش ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں نہ چلائیں۔

Related Posts