بلدیاتی انتخابات،ہم پر مسلط مسخروں کی حقیقت کھل گئی۔ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیاتی انتخابات،ہم پر مسلط مسخروں کی حقیقت کھل گئی۔ناصر حسین شاہ
بلدیاتی انتخابات،ہم پر مسلط مسخروں کی حقیقت کھل گئی۔ناصر حسین شاہ

کراچی: وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر مسلط مسخروں کی حقیقت کھل گئی جبکہ سیاسی جماعتیں فطری طور پر وجود میں آتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں فطری طور پر دماغوں پر نہیں، دلوں پر راج کرکے وجود میں آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بلدیاتی انتخابات سے پی ٹی آئی کی غیر مقبولیت ظاہر نہیں ہوتی۔فواد چوہدری

 پی ٹی آئی پشاور، بنوں، کوہاٹ اور مردان میں میئر بنانے میں ناکام

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آپ یہاں وہاں 40 لاکھ افراد کو منتخب کرکے فلمیں بنا سکتے ہیں لیکن اس سے حقیقی سیاسی جماعت نہیں بنتی۔

پیغام میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ن کا گڈ کوپ، بیڈ کوپ گیم بھی منظرعام پر آگیا ہے۔ واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں اہم نشستوں پر انتخاب ہار گئیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کو بلدیاتی انتخابات میں اہم نشستوں پر ناکامی ہوئی۔ صوبائی وزیر نے مہنگائی کو شکست کی وجہ قرار دے دیا۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی پشاور، بنوں، کوہاٹ اور مردان میں میئر کے انتخابات میں ہار گئی۔میئر کے عہدے پر جے یو آئی کے زبیر علی 24 ہزار 80ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ 

Related Posts