قانون میں ترمیم کرنی پڑی توضرور کریں گے،ناصرحسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کے بجٹ نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، ناصر حسین شاہ
وفاقی حکومت کے بجٹ نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، ناصر حسین شاہ

کراچی:وزیربلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نےمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہاہےکہ نئی بلدیاتی ترامیم پرشورمچانےوالی اپوزیشن پارٹیوں کی سفارشات بھی اس بل شامل ہیں۔

صوبائی وزیرناصرشاہ نےکہامیئر کراچی ہی واٹر بورڈ کے چیئرمین ہوں گےجبکہ ہر ریجن کی سطح پر منتخب نمائندے چیئرمین ہوں گے،ٹاؤن سسٹم کی ڈیمانڈبھی کردی گئی ہے، پیدائشی سرٹیفکیٹ کا کام یوسی کا ہےاس لیےیوسی کو بھی طاقت دی گئی ہے۔

انکامزیدکہناتھاکہ اپوزیشن لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے، پبلک ہیلتھ سمیت بہت سارے محکمے بلدیاتی اداروں کودینے جارہے ہیں، بلڈنگ کنٹرول یا کے ڈی اے کے قانون میں ترمیم کرنی پڑی توکریں گے،انہوں نےکہاچیئرمین بلاول بھٹو نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی،جس کی مشاورت کےبعدہی ترمیم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی بھی ایم کیوایم کےٹریک پرآگئی،سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل چیلنج

یادرہےکہ سندھ میں اپوزیشن جماعتوں نےاس بل کیخلاف احتجاج کافیصلہ کیاہواہے۔

Related Posts