ناصر حسین نے بھارتی بیٹرز کو بابر اور ولیمسن سے سیکھنے کا مشورہ دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے بھارتی ٹیم کے بیٹرز کو پاکستانی کپتان بابر اعظم اور کیوی بیٹر کین ولیمسن سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

ناصر حسین نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 209 رنز سے شکست کے بعد بھارتی بیٹرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ انھیں بابر اعظم اور کین ولیمسن سے سیکھنا چاہئیے کہ کس طرح سیم اور سوئنگ بال کو کھیلا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کی بیٹنگ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ، بھارتی مداح مجھ پر تنقیدکریں گے تاہم میں کہوں گا کہ بھارتی بیٹرز کو بابر اور کین ولیمسن سے سیکھنا چاہیے کہ جب گیند سوئنگ ہو رہی ہو تو کیسے کھیلنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ میں ٹیم کی شسکت کا ملبہ بھارتیوں نے انوشکا شرما پر گرا دیا

سابق انگلش کپتان نے مزید کہا کہ بابر اور کین ولیمسن سوئنگ گیند کو کھیلنے میں جلدی نہیں کرتے بلکہ دیر سے کھیلتے ہیں۔

Related Posts