بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارت میں مذہبی منافرت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسلم مخالف مہم اسی طرح جاری رہی تو بھارت میں خانہ جنگی ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عشقیہ، مالامال، ویلکم بیک اور چائنہ گیٹ سمیت بے شمار بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار نصیر الدین شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مودی حکومت مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنا رہی ہے۔ ہر شعبے میں یہی ہورہا ہے۔
شادی کے بعد دو سال کیسے گزرے؟ یاسر حسین نے بتادیا
بھارتی عوام کا نازیبا گانے پر سنی لیون کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
سوال کیا گیا کہ آپ کو مسلمان ہونا کیسا لگتا ہے؟ نصیر الدین شاہ نے کہا کہ مسلمان قوم کو بے کار اور پسماندہ بنایا جارہا ہے۔ اگر یہ مہم اسی طرح جاری رکھی گئی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔ مسلمانوں کو غیر محفوظ کرنے کی ٹھوس کوشش کی جارہی ہے۔
سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ بھارت میں جاری یہ مہم ہمیں خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے۔ مسلمانوں کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے۔ ایک فوبیا پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک بار پھر ہمیں یہ تسلیم نہیں کرنا چاہئے کہ اس سے ہم خوفزدہ ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کے انتہا پسند وزیر اعظم نریندر مودی کے دورِ حکومت میں مسلم مخالف فسادات کی خونی تاریخ دہرا کر مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی۔ نصیر الدین شاہ نے کہا کہ میں خود کو غیر محفوظ نہیں سمجھتا لیکن میں فکر مند ہوں کہ میرے بچوں کا کیا ہوگا؟