قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بہت زیادہ فینز ہیں، جس کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے کیا جاسکتا ہے۔
ممبئی سے میچ دیکھنے کی خاطر کولمبو پہنچنے والی ایک لڑکی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوری ہے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ وہ کس طرح پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کررہی ہے۔
“Agar #Pakistan Ky Channels Main Itna Damm Hai Tu Yeh Video Chala Karr Naseem Shah Tak Pohancha Daen”, Indian fan inspired from Naseem Shah beauty and wanted to meet him. #NaseemShah #PAKvIND #AsiaCup2023 pic.twitter.com/Lp4rdrELNy
— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) September 10, 2023
ایشا کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ بہت خوبصورت ہیں ان کی خوبصورتی کی تعریف کرنا کوئی گناہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ سمیت پاکستان کے سارے کھلاڑی بھارت حتیٰ کہ پوری دنیا میں مشہور ہیں اور ان کی ریلز بھی دیکھتی ہوں لیکن میرے فیورٹ نسیم شاہ ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 357 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔جبکہ میچ کو بارش ابھی بارش کے سبب روک دیا گیا ہے۔