نسیم شاہ پی ایس ایل سے باہر ہونے پر افسردہ، والدہ کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نسیم شاہ پی ایس ایل سے باہر ہونے پر افسردہ، والدہ کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے
نسیم شاہ پی ایس ایل سے باہر ہونے پر افسردہ، والدہ کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ کاش ماں حیات ہوتی میں اسے اپنے غم بتاتا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ نے ٹوئٹر پر دل شکستہ پیغام شیئر کیااور جسے پڑھ کر ان کے چاہنے والے بھی غمگین ہوگئے۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے پی ایس ایل کیلئے بہت محنت کی، میں ایونٹ کیلئے بہت پرجوش تھا۔ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پر عزم تھا۔

نسیم شاہ نے کہاکہ میں گروپ کے تمام میسجز دیکھ کر ہدایات پوری کرتا ہوں، پتا نہیں یہ میسج کیوں نہیں دیکھ پایا، میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، کرکٹ میری زندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بیان نہیں کر سکتا کہ کیسا محسوس کر رہا ہوں؟۔نسیم شاہ نے آخر میں کہا کہ ‘اللہ مجھے مضبوط بنائے گا اور میں واپس آؤں گا’۔خیال رہے نسیم شاہ کی والدہ نومبر 2019 میں انتقال کرگئی تھیں۔

Related Posts