نسارگا طوفان کراچی سے 1 ہزار 100 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔این ڈی ایم اے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نسارگا طوفان کراچی سے 1 ہزار 100 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔این ڈی ایم اے
نسارگا طوفان کراچی سے 1 ہزار 100 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے نسارگا طوفان کا الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طوفان کراچی سے 1 ہزار 100 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

سندھ  کے ماہی گیروں کو مچھلی کے شکار کیلئے  گہرے سمندر میں جانے سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں اور آندھی چل سکتی ہے۔

شہرِ قائد سمیت ملک کے ساحلی علاقوں میں ہوائیں 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک جا سکتی ہیں جبکہ ترجمان این ڈی ایم اے نے گزشتہ روز جاری کردہ الرٹ میں سمندری طوفان کی سمت جنوب بتائی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق نسارگا طوفان شہرِ قائد سے 1100 کلومیٹر جنوب میں ہے جس سے پاکستانی ساحلوں کو خطرہ نہیں تاہم ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کو آئندہ روز تک گہرے سمندر میں جانے سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت اور بنگلہ دیش میں سمندری طوفان ایمفان نے تباہی مچادی۔ طوفان کے باعث 84افراد ہلاک ہوئے جبکہ ریسکیو اداروں نے 30لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان سے گزشتہ ماہ  کولکتہ سمیت کئی شہروں میں تباہی آگئی، بنگلا دیش میں بھی بڑے بڑے درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور ہر طرف تباہی کے اثرات نظر آنے لگے۔

مزید پڑھیں: بھارت اور بنگلہ دیش میں سمندری طوفان سے  84 افراد ہلاک

Related Posts