امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے موسمیاتی پیشگوئی کیلئے نقشے بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی اور بارش کے طوفان کے ساتھ ساتھ برفیلے طوفان کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ برفیلے طوفان سے ہونے والا نقصان انتہائی تشویشناک ہوسکتا ہے جس پر ہمارے سائنسدان کام کر رہے ہیں۔
پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ ہمارے سائنسدان بین الاقوامی شراکت داروں اور انڈسٹری کے ساتھ مل کر ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت شدید طوفانوں کی پیشگوئی کی جائے گی۔
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نےکہا کہ طوفانوں کی پیشگوئی کیلئے نقشے جاری کیے جائیں گے تاکہ پیش گوئی کے عمل کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے۔
Damage from a hail storm can be catastrophic. Our @NASAEarth scientists are working with international partners & industry in a project to provide maps of severe storm occurrence, catastrophe models, and new methods to improve forecasting: https://t.co/SdyXxhfF4U pic.twitter.com/Anv0Bbbgrp
— NASA (@NASA) September 10, 2020
یہ بھی پڑھیں: زمین اور زہرہ دونوں دِکھائی دے رہے ہیں۔ناسا کو مریخ سے پیغام