ناسا کا مریخ پر رائٹ برادران کی طرز پر ہیلی کاپٹر کی پرواز شروع کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناسا کا مریخ پر رائٹ برادران کی طرز پر ہیلی کاپٹر کی پرواز شروع کرنے کا فیصلہ
ناسا کا مریخ پر رائٹ برادران کی طرز پر ہیلی کاپٹر کی پرواز شروع کرنے کا فیصلہ

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے اعلان کیا ہے کہ ہم مریخ پر رائٹ برادران کی طرز پر ہیلی کاپٹر کی پرواز شروع کریں گے تاکہ خلائی تحقیق کے عمل میں تیزی لائی جاسکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ جب ہمارا ناسا پریزرو روور سرخ سیارے پر زندگی کی تلاش کیلئے اترے گا، ہم اس کے ساتھ ساتھ  ایک تخلیقی تجربہ بھی  کریں گے۔

پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ ہم مریخ پر تخلیقی ہیلی کاپٹر اتاریں گے جو انسان کی طرف سے کسی دوسرے سیارے پر پہلا خلائی جہاز ہوگا جو ایک کنٹرولڈ اڑان بھرے گا۔

یاد رہے کہ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کی  سرخ سیارے پر جانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں جس کے دوران مریخ کیلئے ورچؤل فوٹو بوتھ قائم کر دیا گیا۔ 

 ٹوئٹر پر 3 روز قبل اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے خلا نوردی کے شوقین عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ مریخ پر جانے کیلئے بے تاب ہیں کیونکہ ہم اِس شوق کی تسکین کا اہتمام کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ناسا نے مریخ کیلئے ورچؤل فوٹو بوتھ قائم کردیا

Related Posts