امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے زمین سے 5 کروڑ نوری سال دُور موجود نائف ایج نامی کہکشاں (گلیکسی) کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کائنات میں سب سے واضح کہکشاں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ کائنات میں سب سے واضح نظر آنے والی کہکشاں کون سی ہے؟
پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے(ناسا) نے کہا کہ نائف ایج گلیکسی جس کی تصویر ناسا کی ہبل نامی جدید ترین دور بین سے لی گئی، اِس وقت سب سے واضح کہکشاں ہے جو ہم سے 5 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔
Could you imagine being the sharpest galaxy in the cosmos? ✨✨
That honor currently goes to the Knife Edge galaxy seen in this image captured by @NASAHubble. This rare, edge-on view is like looking at the rim of a plate: https://t.co/zxicWnbj77 pic.twitter.com/ulGGI1coak
— NASA (@NASA) July 3, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے سلون ڈیجیٹل اسکائی سروے نے 4 لاکھ کہکشاؤں کی دلفریب ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کردی جبکہ یہ ادارہ فلکیات کے میدان میں گزشتہ کئی برسوں سے کام کر رہا ہے۔
سلون ڈیجیٹل اسکائی سروے نامی امریکی ادارہ گزشتہ 20 سال سے کائنات کا نقشہ بنانے کے لیے کام میں مصروف ہے جس کے دوران خلائی دوربین سے لی گئی تصاویر کی اینی میشن کے ذریعے ویڈیو بنائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: تحقیقاتی ادارے نے 4 لاکھ کہکشاؤں کی ویڈیو جاری کردی