ناسا نے مریخ کی تازہ ترین تصاویر،ویڈیو اور آوازیں جاری کردیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناسا نے مریخ کی تازہ ترین تصاویر،ویڈیو اور آوازیں جاری کردیں
ناسا نے مریخ کی تازہ ترین تصاویر،ویڈیو اور آوازیں جاری کردیں

ہیوسٹن : امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ نے 19 فروری کو مریخ پر اُترنے والے اپنے خلائی مشن ’’مارس پریزروینس روور‘‘ کی ویڈیو کے علاوہ مریخ کا وسیع منظر نامہ (پینوراما) اور وہ ’’مریخی آوازیں‘‘ آن لائن جاری کردی ہیں جو اس خلائی گاڑی کے آلات نے وہاں سے ریکارڈ کی ہیں۔

ویڈیو میں ’’پریزروینس‘‘ کو کئی کلومیٹر اونچائی سے مریخی سطح پر اُترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ منظر واقعتاً ایسا ہے کہ جسے دیکھ کر آپ کو اپنے دل کی دھڑکنیں رکتی ہوئی محسوس ہوں گی۔

مریخ کا وسیع منظر نامہ یعنی ’’پینوراما‘‘ کئی تصویروں کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔ یہ دراصل پریزروینس روور کے گرد ایک دائرے کی شکل میں پھیلا ہوا منظر ہے جس کی تمام تصویریں اس کھوجی پر نصب طاقتور کیمرے نے 360 درجے کے زاویئے تک گردش کرکے کھینچی ہیں۔

یہ بات دلچسپی سے پڑھی جائے گی کہ ’’مارس پینوراما‘‘ (مریخ کا وسیع منظر نامہ) آج ناسا کی روایات میں شامل ہوچکا ہے۔ اسی طرح کا پہلا ’’مارس پینوراما‘‘ 1997 میں ’’پاتھ فائنڈر‘‘ مشن کے مریخ پر اُترنے کے بعد، اس کے کیمرے سے کھینچی گئی تصویروں کو یکجا کرکے بنایا گیا تھا۔

پریزروینس مارس پینوراما کی ہیت کچھ ایسی ہے

ناسا کی جانب سے مریخ کی جاری ویڈیو اور آوازیں 

ان کے ساتھ ساتھ ناسا کی جانب سے ’’ساؤنڈ کلاؤڈ‘‘ پر وہ تازہ ترین آوازیں بھی جاری کی گئی ہیں جو پریزروینس کے مائیکروفونز نے مریخ سے ’’سنی‘‘ اور ریکارڈ کی ہیں۔ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں یہاں بھی ہمیں مریخ کی اور آوازیں سننے کو ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جرمن ماہرین نے گاڑیوں کےلیے توانائی سے بھرپور ‘پاور پیسٹ’ تیار کرلیا

Related Posts