امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) سرخ سیارے مریخ پر اپنا نیا مشن بھیجنے کے لیے تیار ہے جس کیلئے انجینئرز نے خلائی روبوٹ کی ٹیسٹنگ شروع کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ ناسا کے انجینئرز ہمارے ناسا پریزرو رولر پر کام کر رہے ہیں جو ناسا کی تحقیق کیلئے خاص طور پر بنایا گیا خلائی روبوٹ ہے۔ یہ روبوٹ مریخ سے مٹی اور دیگر اجزاء کے نمونوں پر تحقیق کرے گا۔
خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق فی الحال مریخ کیلئے مشن بھیجنے میں وقت باقی ہے تاہم مشن کی تیاری شروع کردی گئی۔ ناسا کے انجینئرز نے ایک ٹیسٹ پروگرام تشکیل دیا ہے جو مریخ کی سطح اور ماحول پر پیش آنے والے واقعات سے زیادہ سخت ہے۔
واضح رہے کہ مریخ کی سطح کا سرخ رنگ اس کی مٹی میں موجود لوہے کی کثیر مقدار کے باعث ہے جبکہ مریخ کی سرزمین مٹی کے طوفانوں اور کم دباؤ کے باعث انسانوں کیلئے ابھی تک موزوں نہیں بنائی جاسکی۔ خلا بازوں کو مریخ پر بھیجنے سے قبل روبوٹس کو بھیجنا ضروری ہے۔
پیغام میں ناسا نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سرخ سیارے پر جانے کی تیاری کیلئے متعدد چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے جو ہم نے ویڈیو میں دکھائے ہیں۔ ویڈیو میں انجینئرز اور خلائی روبوٹ کی مریخ کیلئے تیاری تفصیل سے دکھائی گئی ہے۔
Shake, Rattle and Roll: @NASAJPL engineers put our @NASAPersevere rover through a test program tougher than the trip to Mars and the environment it will encounter once there. Find out what it takes to prepare for the Red Planet: https://t.co/F298VCtiX8 pic.twitter.com/JoiJg8Ufp3
— NASA (@NASA) May 18, 2020