ناسا نے سائنس میں دلچسپی رکھنے والوں کو زحل کی سیر کی دعوت دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناسا نے سائنس میں دلچسپی رکھنے والوں کو زحل کی سیر کی دعوت دے دی
ناسا نے سائنس میں دلچسپی رکھنے والوں کو زحل کی سیر کی دعوت دے دی

امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) نے سائنس اور خاص طور پر علمِ فلکیات میں دلچسپی رکھنے والوں کو ہمارے نظامِ شمسی کے اہم سیارے زحل کی سیر کی دعوت دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) نے کہا کہ کیا آپ نے کبھی زحل کی سیر کی ہے؟ کیا آپ ہمارے خلائی اسٹیشن سے زحل کا نظارہ کرنا چاہیں گے؟

پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے کہا کہ ہمارے ساتھ آئیے، ہم آپ کو زحل کی سیر کرائیں گے جبکہ ہماری ایپس کی مدد سے آپ زحل کی سیر کرسکتے ہیں۔

 ناسا کی تخلیق کردہ ایپس کی مدد سے عوام زحل سمیت کسی بھی سیارے کا ورچوئل ٹور کرسکتے ہیں جن میں دئیے گئے امیجز اور ویڈیوز حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ زحل ہمارے نظامِ شمسی کا اہم سیارہ ہے جو عطارد، زہرہ، زمین، مریخ اور مشتری کے بعد چھٹے نمبر پر آتا ہے جبکہ حجم کے اعتبار سے یہ دوسرے نمبر پر آتا ہے۔

انگریزی میں زحل کو سیٹرن کہتے ہیں جو ایک یونانی دیوتا کا نام ہے جبکہ مشتری کے ساتھ ساتھ زحل بھی ایک گیسی دیو کہلاتا ہے کیونکہ اس سیارے کا زیادہ تر مادہ گیسز پر مشتمل ہے۔

اگر ہم زمین سے زحل کے حجم کا مقابلہ کریں تو زمین جیسے 95 سیارے زحل میں سما سکتے ہیں جبکہ اس کا مدار زمین سے 9 گنا بڑا ہے جس میں  لوہا، نکل، سلیکان اور آکسیجن کے مرکبات موجود ہیں۔ 

Related Posts